جان نکلسن کا بیان حقیقت کے منافی ہے، فیصل محمد

Muslim Defence Force
August 29, 2017
Jammu Kashmir Salvation Movement
September 6, 2017

لندن ۔ طالبان کی کوئی مرکزی قیادت پاکستان میں موجود نہیں اس حوالے سے جان نکلسن کا بیان حقائق پر مبنی نہیں۔ اس بات کااظہار بین القوامی تنازعات میں ثالثی کے عالمی ماہر فیصل محمد نے ARY سے خصوصی گفتگو میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ جنرل نکلسن نے یہ بیان NDS کے سینئر رہنماوں سے مشاورت کے بعد دیا تاکہ امریکہ کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر ڈرون حملوں کی راہ ہموار کی جائے جو امریکہ کی جانب سے جارحانہ اقدام تصور کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ ایک جانب افغانستان میں پاکستان مخالف طالبان گروہوں کی حمایت کررہا ہے اور دوسری جانب طالبان قیادت کی کوئٹہ اور پشاور میں موجودگی کا الزام لگارہا ہے۔

امریکہ کی اس "دوہری گن بوٹ ڈپلومیسی" سے علاقے میں نہ صرف علاقے میں دہشت گردی کو فروغ ملے گا بلکہ امریکہ اس پالیسی کی وجہ سے اسے خود نقصان پہچنے گا۔

Reference Link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *