اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)عالمی مصالحت کار فیصل محمد کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی طر ف سے کاروبار کی شکل میں بھاری رقوم بھارت منتقل کرنے کی بات درست ہے۔ اسٹیٹ بنک خوداس بھاری رقوم میں ملوث رہا ہے۔ ورلڈ بنک کی رپورٹ میں واضع ہےکہ کاروبار کی شکل میں بھاری ٹرانسفرز کی گئی ہیں اس لئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان اسے سچا کیسے قرار دے سکتا ہے کیونکہ سٹیٹ آف پاکستان اس معاملے میں خود بھی ملوث ہے.
انہوں نے مزید اپنے خیال کا اظہار کرتے ہوئے فیصل محمد نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کراچی پاکستان کا کاروباری حب ہے اس کے حالات انتظامی بدعنوانی کی وجہ سے ہی خراب ہیں جو قوتیں پاکستان کی دشمن ہیں وہ کراچی کو تباہ رکھنا چاہتی ہیں تاکہ معاشی اور اقتصادی بحران رہے جس میں بھارت نواز جسقم اور جئے سندھ سر فہرست ہیں۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹر بیان میںکہا کہ سیاستدان اگر اپنے حصے کا کام کریں اورعالمی طاقتوں سے اقتدار کی خاطر ساز باز کرنے سے باز رہیں تو دفاعی اداروں کو دخل اندازی کی ضرورت نہ پڑے۔اس حوالے سے لیاقت علی، معراج خالد، نواب زادہ نصراللہ۔ میرنبی بخش زہری۔ شاہ احمد نورانی ۔مصطفی جتوئی۔ خان عبدل قیوم خان کا ریکارڈ قابل تحسین ہے۔